انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی 19ویں فتح

لندن (سپورٹس نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیلسی کو 1-2 گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں 19ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے۔ولیم سلیبہ اورجوریئن ٹمبر نے ایک،ایک گول کرکے اپنی ٹیم آرسنل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے ایمرٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں’ چیلسی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا ۔ آ رسنل کی جانب سیولیم سلیبہ نے 21 ویں جبکہ جوریئن ٹمبر نے 66 ویں منٹ میں ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں