انگلش کرکٹ بورڈ نے کوچنگ سٹاف میں اضافہ کرلیا

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے اپنے کوچنگ سٹاف میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 2005 کی تاریخی ایشز سیریز کے فاسٹ بولنگ کوچ ٹرائے کولی کو ایک بار پھر قومی پیس بولنگ لیڈ مقرر کر دیا ہے۔60 سالہ آسٹریلوی کوچ ٹرائے کولی 2005 کی ایشز سیریزمیں انگلینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ کا نمایاں حصہ تھے اور 2006 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد اب تقریبا دو دہائیوں بعد واپسی کر رہے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کی تقرری کا حالیہ ایشز میں 1-4 کی شکست سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے۔ٹرائے کولی کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انگلینڈ نے حال ہی میں کارل ہوپکنسن کو قلیل مدتی فیلڈنگ کوچ کے طور پر دوبارہ شامل کیا، خاص طور پر ایشز سیریز میں فیلڈنگ کی کمزوریوں کے بعد۔تاہم ٹرائے کولی کا کردار زیادہ وسیع ہوگا اور وہ انگلینڈ مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ لائنز اور ینگ لائنز کے فاسٹ بولرز کی کوچنگ اور ترقی کے ذمہ دار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں