انگلش کھلاڑیوں کا کم کائونٹی میچز کھیلنا ایشیز میں ناکامی کی بڑی وجہ بنا، ڈیرن لیہمن

نارتھیمپٹن(سپورٹس نیوز) انگلش کائونٹی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی کائونٹی کرکٹ کم کھیلتے ہیں اور سلیکٹرز نے ڈومیسٹک سطح پر موجود ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا ہے۔بطور نارتھمپٹن شائر ہیڈ کوچ اپنے دوسرے سیزن میں ذمہ داریاں نبھانے والے لیہمن نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حالیہ ایشیز سیریز میں بدترین شکست کے بعد رواں سیزن میں فرسٹ کلاس کائونٹیز کے ساتھ بہتر روابط قائم کرے گا۔لیہمن نے بتایا کہ انہوں نے انگلینڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر روب کی اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس سے بھی بات کی ہے۔لیہمن نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نارتھمپٹن شائر کے بیٹر سیف زیب کو انگلینڈ لائنز کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں