انگلینڈ نے انجرڈ شعیب بشیر کے متبادل کا اعلان کردیا

اولڈٹریفورڈ (سپورٹس نیوز)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے شعیب بشیر کی جگہ لیام ڈاسن کے نام کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نے یہ فیصلہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کے دوران شعیب بشیر کے بائیں ہاتھ میں فریکچر کے بعد کیا ہے۔21 سالہ شعیب بشیر آخری وکٹ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے اور انگلینڈ کے لیے ڈرامائی جیت پر مہر ثبت کردی لیکن اس کے بعد وہ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔شعیب کی جگہ سلیکٹرز نے 35 سالہ بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر لیام ڈاسن کو طلب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں