انگلینڈ کیخلاف میچ میں شاہین کی 30 رنز کے عوض 4وکٹیں

پالیکیلے (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شان دار بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور کے کوٹے میں 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ توڑ دیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ فاسٹ بولر حارث رف کے پاس تھا جنہوں نے 94 میچوں میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں