انگلینڈ کے سابق کپتان اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے

لندن (سپورٹس نیوز) ایشیز سیریز میں آسٹریلیا سے4-1سے شکست پر انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگی جب تک مغرور رجیم ختم نہیں ہو گا، برینڈ میکلم، راب کی اور بین اسٹوکس نے تین برسوں میں جھوٹ بیچا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں کی رجیم نے انگلینڈ کرکٹ لورز کو مایوس کیا ہے، برینڈن میکلم اور راب کی نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ ایشیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایشیز سیریز میں غلطیوں پر غلطیاں کی گئیں، وہ 4-1 سے ہارنے کے حقدار تھے، برینڈ میکلم کی فلاسفی یہی ہے اپنے انداز میں چلو دنیا کی پرواہ کیے بغیر کھیلو۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے جا اور خود کا اظہار کرو، آٹ ہو جا نوپرابلم، ان سے کوئی جان نہیں چھڑاتا، کوئی کسی کو ڈراپ نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں