52

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لینگے

لندن (سپورٹس نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہوگئے۔ انگلش ٹیم کے 30 سالہ فاسٹ بولر اولی اسٹون کی شادی 12 اکتوبر کو انگلینڈ میں طے ہے جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اولی اسٹون شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ سے ملتان میں ٹیم میں جوائن کروں ۔ ٹیسٹ سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انگلش سکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں