29

اواگت’ 2 موٹرسائیکل مسلح ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار

اواگت (نامہ نگار)دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں اسلحہ کے زور پرا یک عدد موبائل دس ہزار نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق بتایاگیاہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ اڈا ورکشاپ پر صبح پانچ بجے کے قریب دونامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں اسلحہ کے زور پرحاجی یعقوب ولد غلام نبی سے دس ہزار نقدی ایک عدد موبائل فون اور موٹرسائیکل نمبریLev4880 چھین کرفرار ہوگئے شہریوں کاکہناہے کہ پولیس کے اعلی حکام ازخود نوٹس لیکربڑھتی ہوئی وارتوں کی روک تھام کی کروائے15 کی اطلاع پرپولیس چوکی مکوآنہ نے موقع پر پہنچ کرواقع کی تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں