فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے دوشیزہ کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 193 گ ب کی رہائشی رخسانہ پروین دختر نذر حسین نے بتایا کہ وہ مریدوالہ 197 گ ب پہنچی تو ملزمان علی حیدر’ عثمان’ ساجد’ بوٹا وغیرہ آتش اسلحہ کے ہمراہ اس کو کیری ڈبہ میں ڈال کر ڈیرہ پر لے گئے’ جہاں پر ملزمان نے بار باری زناوبالجبر کیا اور مختلف مقامات پر رکھ کر اس کی عزت سے کھیلتے رہے اور ملزم سہیل خورشید اسکو قانونی کارروائی کروانے سے منع کرتے ہوئے حراساں کرتا رہا اور وہ موقع ملتے ہی ان کے چنگل سے نکل کر گھر پہنچ کر اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تو جس پر تھانہ مریدوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
5