فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش افراد نے سبزباغ دکھا کر 2خواتین کو بے آبروکردیاجبکہ 12لڑکیوں کو اغواء کرکے فرار ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقہ 191 ر۔ب کی رہائشی پروین بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم عدنان نے گھرداخل ہوکر زبردستی زنا کیا ،جڑانوالہ کے علاقہ ہائوسنگ کالونی کے رہائشی عمران نے بتایا کہ اوباش ملزم مبشرنے اس کی ہمشیرہ (ن)کوہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔علاوہ ازیں منیرآباد میں انیلا کی بیٹی(س)کوملزم ارسلان،405گ ب کی رہائشی ممتاز بی بی کی بھانجی (ت)کوملزم نعیم وغیرہ،496گ ب کے اللہ دتہ کی اہلیہ(ف)کوملزم ہارون وغیرہ،509گ ب کے رمضان کی بھانجی (ث)کوملزم شان وغیرہ، 140گ ب کے شمشاد مسیح کی بیٹی(س)کوملزم ہارون وغیرہ،119گ ب کے فرزند علی کی بیٹی(ل)کوملزمان زوہیب اختروغیرہ،208ج ب کے تنویر کی ہمشیرہ (م)کونامعلوم ملزمان 108ج ب کے ذوالفقارعلی کی بیٹی(م)کوملزمان جاوید وغیرہ 69ر۔ب کے افضل کی بیٹی(ح)کوملزمان ملک وسیم وغیرہ،263ر۔ب کے قمر شہزاد کی بھتیجی (و)کونامعلوم ملزمان اورمحمد علی ٹائون کے رضوان کی بیٹی(ر)کوملزمان مرتضیٰ وغیرہ نے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
43