گوجرہ (نامہ نگار )نشہ میں دھت اوباش کی گھر میں گھس کر خا تو ن سے زیادتی کی کوشش ،بچو ں کو تشدد کا نشا نہ بنادیا ۔ چک نمبر 354 ج ب کے محمد عمرا ن نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ گھر سے باہر تھا اسکی عدم موجودگی میں گائو ں مذکور کا طارق نشہ میں دھت ہوکراس کے گھر میں دا خل ہو گیا اور اسکی اہلیہ سے زیادتی کی کو شش کی جس پر بچو ں نے شور مچایا تو ملزم نے بچو ں کوبھی شدید تشدد کا نشا نہ بنایا لوگو ں کو آ تا دیکھ کرملزم موقع سے فرار ہو گیا صدر پولیس نے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے ۔



