اوباش افراد کی16سالہ لڑکی سے زیادتی،ویڈیو وائرل کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سمندری کے علاقہ437گ ب میں چار اوباش افراد نے 16سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین افراد کو حراست میں لیکر باز پرس شروع کر دی۔ 437گ ب کے رہائشی ریاض مسیح نے بتایا کہ اس کی 16سالہ بیٹی (م) مقامی ڈاکٹر سے دوائی لینے جا رہی تھی تو راستے میں اوباش افراد زین کے گھر کے باہر پہنچی توملزم زبردستی پکڑ کر بیٹھک میں لے گیا۔جہاں پر پہلے سے ملزمان زمان، المرسعید اور عبدالمغیث موجود تھے مذکورہ اوباش افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل پر زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ جب کافی دیر تک لڑکی گھر نہ پہنچی تو اس کی تلاش میں نکلے تو زین کی بیٹھک سے شور کی آوازیں آ رہی تھیں۔ بیٹھک میں داخل ہوئے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اور بعد ازاں ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اطلاع ملنے پر صدرسمندری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ سی پی او کے نوٹس پر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر تین ملزمان زین، المرسعید اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔ اور ان کے چوتھے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں