اوباش افراد کی6سالہ بچے سے بداخلاقی،گلا دبا کر مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے محنت کش کے6سالہ بچے کو اغوا کر کے بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے سفاک قاتلوں صابر علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ 608گ ب کے رہائشی محنت کش غلام مرتضیٰ کا 6سالہ بیٹا سمیع اللہ دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا تھا۔ اہل خانہ تلاش کرتے رہے آج صبح قریبی کھیتوں سے نعش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6سالہ بچے سمیع اللہ کو سفاک افراد صابر علی وغیرہ نے اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار کر نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر بعض افراد کو حراست میں لیکر باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں