فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا جبکہ دو خواتین کو اغواء کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ 426 گ ب کی مختیاراں بی بی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ پوتی (ص) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش ملزم نادر گھر داخل ہوا اور زبردستی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا جبکہ تھانہ کر کے علاقہ جھامرہ کی رہائشی نغمانہ بی بی نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (الف) بازار جا رہی تھی کہ اوباش ملزم قاسم وغیرہ زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ظفر کالونی کے رہائشی قمر حسین نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی بیٹی (ع) سودا سلف لینے بازار جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان زبردستی اٹھا کر فرار ہو گئے
29