اوباش نوجوان کی12سالہ لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش

چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ کانڈیوال کے علاقہ لنگر مخدوم میں اوباش نوجوان کی 12سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش۔ متاثرہ لڑکی اور لواحقین کی انصاف نہ ملنے پر بااثر ملزمان کے خلاف انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق اوباش نوجوان کی 12سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ بااثر ملزم سانول دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا ملزم میری 12 سالہ بیٹی عاصمہ کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرتا رہا بااثر ملزم کے خلاف تھانے میں درخواست دی پولیس کاروائی نہیں کر رہی پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئی متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بااثر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس تعاون نہیں کررہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے درخواست ہے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں