اوباش کی گونگی بہری خاتون سے بد اخلاقی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن اوباش نے گھر میں گھس کر گونگی بہری خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق محمد شاہد نے تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ دائر کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میری پھوپھو( پ) بی بی چک نمبر 555 گ ب گھر میں اکیلی تھی جوکہ گونگی بہری ہے ۔ اوباش بہادر علی قوم مسلم شیخ زبردستی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں