42

اور جیب کٹ گئی……

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل فیصل آبادمیں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے حصول کے حوالے سے اچھی خاصی گہما گہمی رہی۔ان میں ایک لیگی ایسا بھی تھا جس کا دعویٰ تھا کہ شہر کے دو صوبائی حلقوں کے پارٹی ٹکٹ اسکی جیب میں ہیں اور وہ پارٹی قیادت کے بہت زیادہ قریب ہے اس لئے اسے دونوں حلقوں سے ٹکٹ مل جائیں گے اور وہ دونوں حلقوں سے ہی الیکشن لڑ کے منفرد مثال قائم کرے گا۔ لیکن اسے ایک بھی ٹکٹ نہ مل سکا اس لحاظ سے تو لگتا ہے کہ جیسے اس نے جس جیب میں دو پارٹی ٹکٹ رکھے تھے وہ جیب ہی کٹ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں