اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا

وارسا (سپورٹس نیوز) نیدرلینڈزکے23 سالہ سائیکلسٹ اولاو کویج نے ٹور ڈی پولونے سائیکل ریس 2025کا پہلا مرحلہ جیت لیا،اس طرح انہوں نے پہلی فتح اپنے نام کر کے ریس کا فاتحانہ آغاز کیا ۔ پولینڈ سے ٹورڈی پولونے سائیکل ریس کا 82 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ریس کے ابتدائی مرحلے میں سائیکل سواروں نے پولینڈ میں روٹ سواف سے لیگ نیٹ سا تک 199.7کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو سیدھے راستے پر محیط تھا۔ نیدرلینڈزکے 23 سالہ سائیکلسٹ اولاو کویج نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف 21 سالہ پال میگنیئر کوشکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں