اولمپکس 2028ء میں کون سی کرکٹ ٹیمیں کھیلیں گی۔ پلان تیار

لاس اینجلس (سپورٹس نیوز) دنیا کا مقبول کھیل کرکٹ 128سال بعد ایک بار پھر اولمپکس میں واپس آ رہا ہے لاس اینجلس اولمپکس کے حوالے سے آئی سی سی نے پلان بنا لیا۔کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے جس کبھی اولمپک گیمز کا بھی حصہ ہوتا تھا۔ اب 128سال بعد اس کھیل کی دوبارہ اولمپکس میں واپسی ہو رہی ہے اور 2028میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شائقین کرکٹرز کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو ٹی 20فارمیٹ میں 2028کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں مرد اور خواتین کی 6، 6ٹیمیں شرکت کریں گی۔اولمپکس 2028میں کرکٹ میچز کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم کھیلوں کے اس میلے میں ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ یہ اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی پر چھوڑ دیا ہے۔لاس اینجلس اولمپکس میں کون کون سی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گے۔ سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں