اولمپکس 2028 میں کن ٹیموں کو موقع مل سکتا ہے

لاس اینجلس(سپورٹس نیوز)لاس اینجلس اولمپکس 2028کے کرکٹ مقابلوں میں ٹیموں کی شرکت کے حوالے سے فارمولا سامنے آگیا ہے جس کے مطابق اولمپکس 2028 میں کن کرکٹ ٹیموں کو شرکت کا موقع ملنے کا امکان ہے۔ پیرس اولمپکس 1900 کے بعد اولمپک مقابلوں میں شامل کئے جانے والے کھیل کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں تفصیلی بات ہوئی جس میں ٹیموں کی شرکت کا فارمولا پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی نے مردو خواتین کی 6،6 کرکٹ ٹیموں کی اولمپک مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کی ہے، مجوزہ فارمولے میں اولمپک مقابلوں میں پاک بھارت مقابلے کی گارنٹی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں