9

اولیاء اللہ سے نسبت ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے،محمد سہیل گل عارفی،احمد مسعود فاروقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امین فیضان خواجگان چشت صدق و یقین الحاج صوفی صفدر علی عارفی چشتی صابری کا دو روزہ 11واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ آستانہ عالیہ جامع مسجد عارفیہ منہاج القرآن 7چک غوثیہ ٹائون میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صوفی محمد اسحاق عارفی قادری صابری اور صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی قادری چشتی صابری نے کی۔ خصوصی شرکت سجادہ نشیں دربار عالیہ بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے پیر دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی نے کی ان کے علاوہ صاحبزادہ محمد شکیل گل – غلام مرتضی مغل – طفیل عارفی – بابا جی پیر امیر علی – لالہ منیر کے علاوہ سماجی مذہبی دور دراز سے عقیدت مندوں معزز شخصیات کے اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی اور پیر دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی نے عرس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ سے نسبت ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے۔ آج ہم اولیاء اللہ کی تعلیمات کو چھوڑ کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اس موقع پر پیر دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی اور صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی – پیر بابا امیر علی – صاحبزادہ محمد شکیل گل ودیگر نے صوفی صفدر علی عارفی رحمة اللہ علیہ کے دربار پر انوار پر چادر چڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں