30

اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا فلاح کا بہترین ذریعہ ہے

لاہور (بیورو چیف)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امن کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو اپنایا جائے، داتا گنج بخش علی ہجویری کی زندگی دین، اخلاص اور روحانی تربیت کا پیکر تھی، انہوں نے ہمیشہ علم، محبت، اور خدمت کو فروغ دیا،آپ نے ہمیشہ لوگوں کو اخلاص، تقویٰ، عاجزی، درگزر اور باہمی محبت کی تعلیم دی،آپ نے ہمیشہ سادگی، خلوص، اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا، آپ نے دلوں کو جوڑا، انسانیت کو سنوارا اور اسلام کے اصل چہرے کو روشن کیا، آپ کی تعلیمات آج بھی روشنی کا مینار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی دینی اور روحانی خدمات کا دائرہ صدیوں پر محیط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں