اولیمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اولیمپئن ارشد ندیم کو گن اینڈ کنٹری کلب کی اعزازی ممبر شپ مل گئی ہے۔ گزشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملک کے لیے ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ان کواعزازی رکنیت سے بھی نوازا گیا۔نئی قائم ہونے والی کافی شاپ “دی فیول” کا افتتاح بھی ارشد ندیم نے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد نے گزشتہ ایک سال کے دوران کلب میں مکمل ہونے والے قابل ذکر پراجیکٹس کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کلب کی انتظامیہ اور عملے کی لگن کو سراہا۔ اس موقع پر ارشد ندیم نے اعزازی ممبر شپ دینے پر کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں کلب کی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، کلب کے معزز ممبران اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں