67

اولیمپئن نوید عالم مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

مانانوالہ(سپورٹس نیوز) ہاکی کے نامور کھلاڑی اولیمپین نوید عالم مرحوم کی پاکستان ہاکی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شیخوپورہ میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا، شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویسی ایشن قصور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویسی ایشن شیخوپورہ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار صفر سے ہرا دیا،میچ کی مہمان خصوصی نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن رکن قومی اسمبلی شہلا رضا تھی جبکہ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حید ر حسین پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی ڈاکٹر عاطف بشیر،خالد بشیر، راو سلیم ناظم سمیت پاکستان ہاکی کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں مبشر چوہدری نوید عالم مرحوم کے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میچ کے اختتام پر رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کھلاڑیوں اور آفیشل میں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں