اونچی دکان پھیکا پکوان،دی ون ہوٹل کی سروس انتہائی خراب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ کے قریب واقع دی ون ہوٹل کی سروس انتہائی خراب’ افطاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا’ جبکہ کھانا ٹھنڈا ہونے سے افطاری بدمزہ ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ ٹیکنیکل ہائی سکول کے عقب میں واقع دی ون ہوٹل ”اونچی دکان پھیکا پکوان” ثابت ہوئی۔ رمضان المبارک کے دوران ان کی سروس انتہائی خراب ہے۔ ویٹرز افطاری کے اوقات میں ایک دفعہ کنٹینرز بھر کر غائب ہو جاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے روزہ کی افطاری کیلئے آنیوالے سامان کا انتظار کرتے ہیں اور افطاری کے بعد دیا جانے والا کھانا بھی گرم نہیں کیا جاتا ہے۔ ٹھنڈا کھانا اور خراب سروس کی وجہ سے افطاری کرنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے دی ون ہوٹل انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنا معیار اور سروس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں