اوورسیزکی دستاویزات کی آن لائن تصدیق کیلئے ایپ تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا، پاسپورٹ کی تجدید اور مختلف دستاویزات کی آن لائن تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس نے اس مقصد کے لیے گلوبل پی کے ایمایپ متعارف کرا دی ہے ۔ ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد ہارون جوئیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیو ں کو اب وہ تمام سہولیات آن لائن دستیاب ہوں گی جو پاکستان کے خدمت مراکز میں فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایم ایپ کی لانچنگ ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ یہ سہولت 40سے زائد ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے بھی دستیاب ہوگی۔ پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق ایمپلائر ویریفکیشن ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ڈی جی سیف سٹی کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی خدمت مراکز کی تمام سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے جبکہ ملازمین کی ویریفکیشن کا عمل بھی اسی ایپ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں