اوورسیز شہری کی اہلیہ کو ہراساں کرنیوالے تھانیدار سمیت10اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ274ر ب میں بیرون ملک مقیم شہری کی اہلیہ کو ہراساں کرنے اور گھر داخل ہو کر لوٹ مار کرنیوالے تھانیدار سمیت10اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا’274ر ب کی رہائشی ارم شہزاد ی نے بتایا کہ اس کا شوہر سحر امیلبسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے اور وہ گھر میں اکیلی رہتی ہے۔ تو سب انسپکٹر خرم شہزاد دیگر ساتھیوں عبدالخالق، بلال رضا، فیصل نذیر، ثاقب، عثمان، تیمور، فیصل لیاقت، ریحان، سہیل نعمان کے ہمراہ آدھی رات کے وقت دروازہ توڑ کر گھر داخل ہوئے اور سائلہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کمرہ میں بند کر کے ہراساں کرتے ہوئے ایک مقدمہ نمبر102/25بجرم302کو جواز بنا کر گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ گھر کی تلاشی لیتے ہوئے طلائی زیورات، نقدی، دستاویزات اور میموری کارڈ جس میں فیملی کا ڈیٹا اور لائسنسی اسلحہ چھین کر لے گئے بعد ازاں اہل محلہ نے بند کمرے سے نکالا جس پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو شکایت کی تو ڈجکوٹ پولیس نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف155سی ،380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں