اوورچارجنگ،کرپشن روکنے کیلئے ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ ہائی وے نے صوبہ بھر کے تمام مینول ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد اوورچارجنگ، کرپشن کے خاتمے اور ٹول ٹیکس کی وصولی میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز اور ایکسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ بعض افسران نے آن لائن بھی اجلاس میں حصہ لیا۔صوبائی وزیر کے مطابق محکمہ ہائی وے کے زیر انتظام 41 ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوں پر کیش کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ڈیش بورڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے واضح ہدایت دی کہ ٹول پلازوں پر اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اوورچارجنگ کی شکایات پر فیلڈ فارمیشن کے افسران کی سرزنش بھی کی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کریک ڈان شروع کرنے کا حکم دیا، جس میں مقدمات کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے نہ صرف ٹریفک کے بہا میں بہتری آئے گی بلکہ ٹول ٹیکس کی وصولی میں بھی شفافیت ممکن ہو سکے گی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹول پلازوں کے انفراسٹرکچر کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور نظام میں مکمل شفافیت لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں