اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد،عمران کی کال نظر انداز

اسلام آ باد (بیوروچیف) سابق وزیراعظم عمران خان کی اوورسیز پاکستانیز کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال بے اثر ثابت ہوئی اور تر سیلات زر میںمسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے پہلے8ماہ جولائی 2024سے فروری 2025کے دوران ترسیلات زر تقریباً 24ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔ آئندہ مالی سال برآمدات اورترسیلات زرمیں مزیداضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ جولائی 2024سے فروری 2025کے دوران ترسیلات زر تقریباً 24ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ رواں مالی سال ترسیلات زر کے لیے 35ارب 23کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا تخمینہ ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا حکومتی مقررہ ہدف 30ارب 27کروڑ 80لاکھ ڈالرز ہے۔ وزارت خزانہ نے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات اورترسیلات زرکا تخمینہ لگایا ہے۔ ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال کے لیے برآمدات کا تخمینہ 32ارب 98کروڑ 70لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں