40

اوور چارجنگ پر CHASEUP سٹور کو 2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعلی عنان قمر کی ہدایت پرایڈمن آفیسر/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے ستیانہ روڈ پر واقع چیز اپ ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انسپکشن کی۔ وہاں قائم ڈی سی کانٹر پر پھلوں و سبزیوں کی عدم موجودگی، اوور چارجنگ، ناقص مینجمنٹ اور اشیائے ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں چیز اپ انتظامیہ کو موقع پر دو لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ علاوہ ازیں دوبارہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہفتہ کیلئے سیل کرنے کی تنبیہہ بھی کردی۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں