اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کئے جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ 10روپے اضافے کے بعد چینی 160روپے فی کلو ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 150روپے ہونی چاہیے تھی۔ چینی کا 50کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7ہزار 500روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے 40 کلو چینی پر 5 روپے شوگر سیس نافذ کیا ہے ، اس ٹیکس میں ڈھائی روپے شوگر مل اور ڈھائی روپے کسان ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں