اویس عابد ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلقا ت عامہ کے اویس عا بد کو چنیوٹ سے دوبارہ فیصل آباد ڈویژنل انفار میشن آفس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا۔ جبکہ ضلع چنیو ٹ کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی اویس عابد نے فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران صحافیوں سے بہترین تعلقات ہونے کی بناء پر محکمہ تعلقات عامہ کا آفس آنا جانتا رہتا تھا۔ ان کے صحافیوں سے بہترین روابط کی بناء پر صحافی برادری نے اویس عابد کی دوبارہ فیصل آباد تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں