اُزبکستان’ اُردن نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (سپورٹس نیوز)اُزبکستان اور اُردن پہلی مرتبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جنوبی کوریا نے بھی عراق کو ہراکر میگا ایونٹ میں جگہ بنالی۔اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فٹبال میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔48 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں مزید 3 ٹیموں نے جگہ بنا لی۔ اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار میگا ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔کوالیفائر کے آخری میچ میں اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ برابر کھیل کر فائنل راؤنڈ میں شرکت یقینی بنائی۔۔دوسری جانب گروپ بی میں جنوبی کوریا نے عراق کو 0ـ2 سے مات دی اور نہ صرف خود کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی بلکہ اُس کی فتح کے نتیجے میں اُردن کی ٹیم کی بھی فٹبال ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جس نے عمان کو 0ـ2 سے ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں