اُمید ہے نیا سال عوامی خوشحالی کی نوید لائے گا

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہاکہ نئی امیدوں کیساتھ سال نو کا خیر مقدم کرتیہیں ملک بھر میں امید و عزم کی نئی کرنیں بکھیرتا 2024ء کا پہلا سورج عوامی خوشحالی کی نوید لیکرطلوع ہوگا ۔ہر سال ایک نیا سال نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے ،اللہ تعا لی ہمیں اپنی اصلاح کرنے کی توفیق دے امین ۔خدا کے لیے نوجوان نسل اور اپنے گھرانے کی بہتری کے لیے اطاعت رسولۖ اور احکام الہی کو اپنانا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ۔ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں دین برحق کی تعلیمات پر عمل ہی ایمان کی تکمیل کا راستہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت اور اولیاء اللہ کی تعلیمات سے اپنی اولادوں کی تعلیم تربیت کے لیے کردار سازی پر توجہ دینی ہو گی۔قول و فعل کے تضادات کو ختم کرنا ہو گا،نماز کی پابندی قرآن کی تلاوت اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنا مرکز و محور بنانا ہو گا۔ ہر دور کے اکابرین نے نصب العین کے حصول کی مختلف جہتوں پر غور کیا اور علم و تدبر کی نئی راہیں نکالیں جن کا مقصد انقلاب بذریعہ تعلیم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں