”اُڑان پاکستان” معیشت کی مضبوطی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ ”اڑان ” پاکستان معیشت کی مضبوطی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیاسی لانگ مارچ کا وقت ختم اب صرف اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے،دہشتگردی کی نئی جنگ کا سامنا ہے،ملکی مفادات میں ایک پیج پر آنا ہو گا ، جمہو ریت یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑایا جائے بلکہ ہماری حکومت کا اکنامک ایجنڈا ہے وہ چاہتی ہے کہ ملک کا پولیٹیکل ٹمپریچر ٹھنڈا رہنا چاہیے ، ہم اپنے حصے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسری سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،ہم تین بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیںاورچوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں