اِسرائیل کے مظالم دِن بدن بڑھ رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آبادہاشم توصیف خان نے کہاہے کہ عالم اسلام کی خاموشی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے،اسرائیلی گماشتوں کے مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں اور مسلمان حکمران غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کے حکمرانوں کو فلسطین اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی دہشتگرد اسرئیل نے غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کا قتل عام کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ مگر استعماری قوتوں سے مرعوب مسلم حکمران اسرائیل کے ایسے ظالمانہ اقدامات کی مذمتی قرار دادوں سے تلافی پر اکتفا کر رہے ہیں حالانکہ اگر تمام اسلامی سربراہان مملکت اسرائیل کے خلاف مضبوط اور ٹھوس اقدامات کرنے کا اعلان کرتے تو صہیونی درندوں کی بہیمانہ کاروائیوں کا راستہ رکا جاسکتاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں