2

اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ (سپورٹس نیوز)اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال بیٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں ریال بیٹس کو بآسانی 0ـ5 گول سے شکست دی۔ ڈیوڈ ہینکو،جولین سیمون ،اڈیمولالْک مین ،انٹوئن گریزمین اورتھیاگو ایزکوئیل المدانے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویل میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور رایل بیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ریال بیٹس کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں