اٹلی سے شکست کے بعد اسرائیل فیفا ورلڈ کپ سے آئوٹ

روم (سپورٹس نیوز) میٹیو ریٹیگوئی اور گیانلیوکاکے شاندار کھیل کے باعث اٹلی نے یوئیفاگروپ سٹیج کے کوالیفائنگ میچ میں اسرائیل کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ اٹلی نے اس فتح کے ساتھ ہی حریف اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کا فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے کا خواب بھی چکناچور کر دیا۔اس شکست کے بعد اسرائیل کی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026سے باہر ہوگئی ہے ۔یوئیفاگروپ آئی کے میچ میں اٹلی کے میٹیو ریٹیگوئی نے 2 جبکہ گیانلیوکانے 1 گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں