34

اٹلی میں ایک اور کشتی ڈوب گئی

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس اور اٹلی کے درمیان سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے2افراد ہلاک اور20لاپتا ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 22 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں اٹلی کے ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ تیونس سے نکلنے والی کشتی میں تقریبا 40 تارکین وطن سوار تھے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، ان تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے کہا کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔دوسری جانب اطالوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں