اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

دی ہیگ (سپورٹس نیوز) اٹلی کی مینز کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ 2026کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یورپ ریجن فائنل کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے جگہ بنائی۔اعلی اہمیت کے حامل اس میچ سے قبل اٹلی تین میچز میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا اور انہیں یقینی بنانا تھا کہ وہ بڑے مارجن سے نہ ہاریں ورنہ اس صورت میں اسکاٹ لینڈ کو حیران کن شکست دینے والی جرسی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر ان سے آگے نکل سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں