اپریل میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خریدوفروخت نہیں کرے گی۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔ گاڑیوں کو ای چارجنگ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اگلے تین سالوں میں پلانٹس کی فالتو بجلی صارفین کو دی جائے گی۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔ 5 مہینوں میں 12 ارب سے گردشی قرضے کو کم کیاہے۔ اس سال ان 5 مہینوں میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں 53 ارب کی کمی واقع ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں