47

اپریل میں بلدیاتی الیکشن ‘ 37 کروڑ کے فنڈز منظور

لاہور ( بیوروچیف )پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتی ‘ اس لئے مختلف تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ‘ الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہے ‘ کسی دبائو میں نہیں آئے ‘ اپریل میں بلدیاتی الیکشن ہر صورت کروائینگے ‘ ان خیالات کااظہار الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل مہمند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ‘ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں پروسیس میںہیں ‘ اگرچہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتی ‘ صوبائی حکومتوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے’ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست ڈسپلے کردی گئی ہے’ اعتراضات تیئس جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں’ علاوہ ازیں پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی ‘ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کرلی ہے اور صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی ‘ دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے چھتیس کروڑ پچانوے لاکھ اکیس ہزار 443روپے کے فنڈز کی منظوری دی ‘ کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کیلئے 9.5ملین روپے منظور کئے گئے جبکہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کیلئے پنتالیس ارب روپے کی منظوری بھی دیدی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں