منڈی صادق گنج (نامہ نگار) اپر بیرواہ کینال کے کنارے جگہ جگہ سے تباہ۔ انہار افسران نہر سے مٹی نکال کر کنارے رپئیر کرنے کی بجائے سرکاری مٹی فروخت کر رہے ہیں ، کناروں کی تباہی سے مین روڈ پر موجود پل اور سڑک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹنے لگی محکمے کے بیلدار بھی غائب۔ اپر بیرواہ کینال کے کنارے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کئی مقامات سے پوری طرح ختم ہو چکے ہیں کنارے ختم ہونے سے کناروں پر موجود قیمتی درخت پہلے بھی گر کر غائب ہو گئے اور مزید بھی گرنے کے قریب ہیں نہر کے کنارے عین اس مقام سے نہر کے کنارے بالکل ختم ہو چکے ہیں جہاں بالکل سامنے محکمہ انہار کا دفتر موجود ہے مین روڈ پر موجود پل بھی کناروں کی تباہ حالی کے باعث اطراف سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
37