اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا آئندہ بھی ایسا کرونگا’ جیکی چن

ہانگ کانگ(شوبز نیوز) ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، ریٹائرمنٹ کے دن تک ایسا خود ہی کریں گے، تاہم انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوں گے۔71سالہ سینیئر اداکار نے اپنی فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا سٹنٹ خود کیا اور آئندہ بھی خود ہی کروں گا اور سچی بات تو یہ ہے کہ جب ایک چیز آپ 64 برس تک کریں تو مزید جسمانی تیاری کی کوئی ضرورت نہیں، سب کچھ آپ کے دل اور روح میں ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں