اپنی بیٹری خود تبدیل کرنیوالا دنیا کا پہلا روبوٹ

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو اپنی بیٹری خود تبدیل کر سکتا ہے۔دی واکر ایس 2نامی یہ انسان نما روبوٹ چینی کمپنی UBTECHنے تیار کیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کسی انسانی معاونت کے بغیر خودکار طور پر اپنی بیٹری تبدیل کرسکتا ہے۔اس روبوٹ کو صنعتی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ محض 3 منٹ میں اپنی بیٹریز خود بدل سکتا ہے۔اس سے یہ روبوٹ مسلسل اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ اسے رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسی طرح اس کی مرمت یا دیکھ بھال کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔کمپنی کے مطابق یہ ڈوئل بیٹری پاور بیلنس ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ ہے۔اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روبوٹ رئیل ٹائم میں بیٹری لیول کو مانیٹر کرسکتا ہے اور ضرورت کے وقت انہیں بدل لیتا ہے یا چارج کرسکتا ہے۔اسی طرح اس میں کوئیک چارج بیٹری ماڈل بھی دیا گیا ہے تاکہ وہ کم از کم وقت میں بیٹری کو بدل سکے۔کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روبوٹ 24 گھنٹے تک کام جاری رکھ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں