اپنی خوبصورتی بڑھانے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا بری بات نہیں’ خوشی کپور

ممبئی (شوبز نیوز)مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پلاسٹک پلاسٹک کہنا کسی کی بیعزتی کرنے کے مترادف ہے۔حال ہی میں خوشی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوشی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے، اداکارہ کے مطابق لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔ خوشی کپور جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں، لوگ پلاسٹک کو سب سے بڑا طعنہ سمجھ کر پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے اپنی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بچپن میں بیحد توجہ کی خواہش رکھتی تھیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں۔یاد رہے کہ خوشی کپور کی بڑی بہن جھانوی کپور کو بھی پلاسٹک سرجری کروانے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں