اپنی زندگی کو نجی رکھنے کی عادی ہوں، تمنا بھاٹیہ

ممبئی (شوبز نیوز) معروف ساتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے مشہور اداکار وجے ورما سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ لوگوں کی ان کی نجی زندگی میں دلچسپی ہے، لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور صرف وہی باتیں شیئر کرتی ہیں جن پر وہ خود مطمئن ہوتی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ لوگوں کے تجسس کے باوجود اپنی ذاتی زندگی کی حفاظت کیسے کرتی ہیں، تو تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ وہ ایک عام شخصیت ہیں اور لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر وہ صرف ان مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی ہیں جو خود اس کی خواہش رکھتے ہیں، اور انہیں یہ عمل خوشی دیتا ہے۔تمنا نے بتایا کہ ایک بار کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ مداحوں سے ملنے اور تصاویر بنوانے کے باوجود تھکتی کیوں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں