اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے،اماراتی حکومت

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ عرب امارات اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہاکہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ہے، امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی حل ممکن نہیں،کشیدگی خطے کو نقصان پہنچائے گی، ایرانی حملوں پر تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر واپس بلا لیا۔دوسری جانب ابوظبی اماراتی عسکری حکام نے کہاکہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے۔ترجمان وزارت دفاع نے کہاکہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں، اماراتی خودمختاری،سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں