2

اپنی فیلڈ کی وجہ سے کسی پر حد سے زیادہ حق نہیں جما سکتے،جیابچن

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا یہ تین نام ایسے ہیں جن کو لے کے اگر لو ٹرائی اینگل کی بات کی جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ ماضی میں امیتابھ کا ریکھا سے رومانوی تعلق زبان زدِ عام تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ امیتابھ اور جیا کی شادی ریکھا کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے تنازعات میں گھری ہوئی تھی، اسی سلسلے میں 2008 میں جیا نے بھارتی میگزین کو دیے انٹرویو میں گہرے سوالات کے جواب دیے تھے۔رپورٹ کے مطابق جیا بچن سے 2008 میں امیتابھ کی دیگر اداکارہ سے محبت کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرنے کو کہا گیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کس طرح اپنی شادی کو مضبوط رکھا، خاص طور پر امیتابھ جیسے ہر دلعزیز شخص کے ساتھ تو انہوں نے کہا ‘صرف انہیں (امیتابھ) اکیلا چھوڑ کر یعنی میں نے انہیں شک کی نگاہ سے کبھی نہیں دیکھا، آپ کو یقین ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں