29

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے فیصل آباد سمیت 5شہروں میں اراضی مختص

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے”اپنی چھت، اپنا گھر”ہاؤسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھرلوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور،فیصل آباد سمیت صوبے کے پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ”اپنی چھت، اپنا گھر”پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی، اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔مریم نوازنے ”اپنی چھت، اپنا گھر”پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں